مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آج رات بارہ بجے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 15 روز کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر اور اجتماع گاہیں بند ہوں گی، لوگوں کو بلاضرورت گھرسے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت کے تحت باہر نکلنے والوں کو اجازت دیں گے، ایک گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کر سکے گا۔ مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ اگر کوئی شخص کسی کام سے نکلے گا تو وہ اپنے پاس قومی شناختی کارڈ رکھے، کوئی شخص بیمار ہے تو اس کو اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، اسپتال جانے کے لیے 3 افراد یعنی مریض، ڈرائیور اور تیماردار جاسکتا ہے، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ضروری سروسز اور کھانے پینے کی چیزوں کی سپلائی جاری رہے گی، ہم مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو روکیں گے، جب ہم سختی کریں گے تو مسئلے مسائل ہوں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں اور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر غریبوں کے گھر تک راشن پہنچائے گی یا نقد پیسے دے گی، یہ مہینہ سب کے لئے مشکل ہوگا، خاص طور پر دیہاڑی دار کے لئے، ہم سب غریبوں کا خیال رکھیں، کرائے داروں کے لئے مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ اُن کا کرایہ ایک مہینے کے لیے مؤخر کریں، بجلی، پانی اور گیس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بجلی اور گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن صارفین کا بجلی کا بل 5000 روپے اور جن کا گیس کا بل 2000 روپے تک ہے اُن سے اس مہینے کا بل نہ لیں، یہ بلز اگلے 10 مہینوں میں تھوڑا تھوڑا کرکے لیں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آج رات بارہ بجے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1898809
آپ کا تبصرہ